ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / حسین نواز بھی والد کی طرح امپائروں کو ساتھ ملائے بغیر نہیں کھیل سکتے:عمران خان

حسین نواز بھی والد کی طرح امپائروں کو ساتھ ملائے بغیر نہیں کھیل سکتے:عمران خان

Sun, 28 May 2017 18:25:24  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد،28مئی(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے والد کی طرح حسین نواز بھی امپائروں کو ساتھ ملائے بغیر نہیں کھیل سکتے اور اس بات کی کوئی حیرت نہیں ہوئی کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہتے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 سالوں میں ہمیں چوری اور کرپشن کی وجہ سے 8 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور پاکستان کی سالانہ ٹیکس آمدنی 1800 ارب روپے ہے جبکہ کرپٹ لوگ کرپشن ختم نہیں کرسکتے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے مزید کہا کہ ا وورسیز پاکستانی سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور شعور رکھنے والے لوگ ہیں۔ اس حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا، اپنے مفادات کے لیے حکومت نے تین آئینی ترامیم کیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو پتہ ہے کہ اگر کرپشن کے خلاف قانون بن گیا تو یہ خود پھنس جائیں گے۔واضح رہے کہ حسین نواز کو آج جے آئی ٹی نے طلب کررکھاہے۔
 


Share: